Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 513

متفرق مسائل کی کتاب

مدینہ اور اہل مدینہ کے لیے دعا کا بیان

2 hadiths in this chapter

1593

Muwatta Imam Malik #1593

Sahih

[1593] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ یَحْیَی، قَالَ : حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی طَلْحَۃَ الْأَنْصَاری، عَنْ أَ نَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ :اللَّہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِی مِکْیَالِہِمْ، وَبَارِکْ لَہُمْ فِی صَاعِہِمْ وَمُدِّہِمْ۔ یَعْنِی أَہْلَ الْمَدِینَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ اے اللہ ! ان ( مدینہ والوں ) کے لیے ان کے ماپ میں برکت فرما اور ان کے لیے ان کے صاع اور مُدّ میں برکت فرما ۔‘‘ آپ ﷺ اہل مدینہ کو مراد لے رہے تھے ۔

1594

Muwatta Imam Malik #1594

Sahih

[1594] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أبِی صَالِحٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَ نَّہُ قَالَ : کَانَ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا أَوَّلَ الثَّمَرِ جَائُ وا بِہِ إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ، فَإِذَا أَخَذَہُ رَسُولُ اللّٰہِ قَالَ : اللَّہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی ثَمَرِنَا، وَبَارِکْ لَنَا فِی مَدِینَتِنَا، وَبَارِکْ لَنَا فِی صَاعِنَا، وَبَارِکْ لَنَا فِی مُدِّنَا، اللَّہُمَّ إِنَّ إِبْرَاہِیمَ عَبْدُکَ وَخَلِیلُکَ وَنَبِیُّکَ، وَإِنِّی عَبْدُکَ وَنَبِیُّکَ، وَإِنَّہُ دَعَاکَ لِمَکَّۃَ، وَإِنِّی أَدْعُوکَ لِلْمَدِینَۃِ بِمِثْلِ مَا دَعَاکَ بِہِ لِمَکَّۃَ وَمِثْلِہِ مَعَہُ ثُمَّ یَدْعُو أَصْغَرَ وَلِیدٍ یَرَاہُ فَیُعْطِیہِ ذَلِکَ الثَّمَرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ جب پہلا پہلا پھل دیکھتے تو اسے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لایا کرتے تھے ۔ چنانچہ جب رسول اللہ ﷺ اسے پکڑتے تو ( یہ ) دعا فرماتے :’’ اے اللہ ! ہمارے لیے پھل میں برکت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے مدینہ میں برکت نازل فرما اور ہمارے لیے ہمارے صاع میں برکت دے اور ہمارے مُدّ میں برکت ڈال دے ۔ اے اللہ ! بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے ، تیرے خلیل اور تیرے نبی تھے اور یقیناً میں بھی تیرا بندہ اور تیرا نبی ہوں اور بلاشبہ انھوں نے تجھ سے مکہ کے لیے دعا کی تھی اور یقیناً میں بھی تجھ سے مدینہ کے لیے اسی ( برکت ) کی مثل دعا مانگ رہا ہوں ، جو انھوں نے تجھ سے مکہ مکرمہ کے لیے مانگی تھی اور میں اس ( برکت ) کے ساتھ ساتھ اسی کی مثل ( مزید برکت ) کی بھی ( دعا مانگتا ہوں ، یعنی مدینہ میں مکہ سے دوگنا برکت نازل فرما ) ۔‘‘ پھر آپ ﷺ دعا سے فارغ ہونے کے بعد اس سب سے چھوٹے بچے کو بلاتے جسے آپ ﷺ دیکھتے ، پھر آپ ﷺ اُسے وہ پھل عطا فرما دیتے ۔