Muwatta Imam Malik #1584
[1584] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ خَطَبَ النَّاسَ فِی بَعْضِ مَغَازِیہِ، قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ : فَأَقْبَلْتُ نَحْوَہُ فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَہُ، فَسَأَلْتُ مَاذَا قَالَ ؟ فَقِیلَ لِی : نَہَی أَنْ یُنْبَذَ فِی الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے اپنے غزوات میں سے کسی غزوے میں لوگوں کو خطبہ دیا ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں آپ ﷺ کی طرف متوجہ ہوا ، ( خطبہ سننے کے لیے لپکا لیکن ) آپ ﷺ اس سے پہلے ہی ( خطبے سے ) فارغ ہو گئے کہ میں آپ ﷺ تک پہنچتا ۔ چنانچہ میں نے ( کسی سے ) پوچھا کہ آپ ﷺ نے کیا فرمایا ہے ؟ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا : آپ ﷺ نے کدو کے ( بنے ہوئے ) برتن اور تارکول ملے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے ۔