Muwatta Imam Malik #1582
[1582] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی أَنْ یُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِیعاً، وَالتَّمْرُ وَالزَّبِیبُ جَمِیعاً۔
اردو ترجمہ · Urdu
عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ نیم پختہ ( گدر ) کھجور اور تر کھجور سے اکٹھا نبیذ بنایا جائے اور ( یا ) کھجور اور منقیٰ کو اکٹھے بھگویا جائے ۔