Muwatta Imam Malik #1578
[1578] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ، أَ نَّہُ أَخْبَرَہُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَرَجَ عَلَیْہِمْ فَقَالَ : إنِّی وَجَدْتُ مِنْ فُلَانٍ رِیحَ شَرَابٍ، فَزَعَمَ أَ نَّہُ شَرَابُ الطِّلَائِ، وَأَنَا سَائِلٌ عَمَّا شَرِبَ، فَإِنْ کَانَ یُسْکِرُ جَلَدْتُہُ۔ فَجَلَدَہُ عُمَرُ الْحَدَّ تَامًّا۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ باہر نکل کر ان کے پاس آئے اور فرمایا : یقیناً میں نے فلاں شخص سے شراب کی بو محسوس کی ، تو اس نے کہا کہ یہ تو ’’ طِلاء ‘‘ یعنی انگوروں کا پکایا ہوا مشروب ہے اور میں اس چیز کے متعلق ( تم سے ) سوال کرنے والا ہوں جو اس نے پی ہے ۔ اگر تو یہ نشہ کرتی ہے تو میں اُسے کوڑے لگاؤں گا ، چنانچہ ( انھیں بتایا گیا کہ یہ نشہ آور ہے تو ) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے مکمل کوڑے مارے ۔