Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 43 · Chapter 502

شرعی حدود کے مسائل کی کتاب

اس صورت کا بیان جس میں حد نہیں ہے

1 hadith in this chapter

1561

Muwatta Imam Malik #1561

Zaeef

[1561] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ لِرَجُلٍ خَرَجَ بِجَارِیَۃٍ لاِمْرَأَتِہِ مَعَہُ فِی سَفَرٍ، فَأَصَابَہَا، فَغَارَتِ امْرَأَتُہُ، فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَسَأَلَہُ عَنْ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : وَہَبَتْہَا لِی۔ فَقَالَ عُمَرُ : لَتَأْتِینِی بِالْبَیِّنَۃِ، أَوْ لأَرْمِیَنَّکَ بِالْحِجَارَۃِ۔ قَالَ : فَاعْتَرَفَتِ امْرَأَتُہُ أَ نَّہَا وَہَبَتْہَا لَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے متعلق فرمایا : جو اپنی بیوی کی لونڈی کو اپنے ساتھ سفر میں لے کر نکلا ، پھر اس سے مباشرت کر لی تو اس کی بیوی ( نسوانی ) غیرت ( اور سکناپے والے غصے ) میں آ گئی ۔ چنانچہ اس نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر کیا تو انھوں نے اس ( خاوند ) سے اس کے متعلق پوچھا تو وہ کہنے لگا : اس نے یہ لونڈی مجھے ہبہ کر دی تھی ۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے : تم ضرور ضرور میرے پاس ثبوت لے کر آؤ یا پھر میں ضرور ضرور تمھیں رجم کر دوں گا ۔ ربیعہ رحمہ اللہ نے کہا : ( اپنے خاوند کے رجم کی بات سن کر ) اس کی بیوی نے یہ اعتراف کر لیا کہ یقیناً اس نے وہ لونڈی خاوند کو ہبہ کر دی تھی ۔