Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 43 · Chapter 500

شرعی حدود کے مسائل کی کتاب

حد زنا کے متعلق متفرق روایات کا بیان

3 hadiths in this chapter

1554

Muwatta Imam Malik #1554

Sahih

[1554] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، وَزَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ سُئِلَ عَنِ الأَمَۃِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصِنْ ؟ فَقَالَ :إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا، ثُمَّ بِیعُوہَا وَلَوْ بِضَفِیرٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ اور حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ سے لونڈی کے متعلق سوال کیا گیا کہ جب وہ زنا کرے اس حال میں کہ وہ شادی شدہ نہ ہو ، ( تو کیا کیا جائے گا ؟ ) تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے بیچ ڈالو ، اگرچہ بالوں کی ایک رسی کے عوض ( ہی بیچنا پڑے ) ۔‘‘

1555

Muwatta Imam Malik #1555

Zaeef

[1555] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْداً کَانَ یَقُومُ عَلَی رَقِیقِ الْخُمُسِ، وَأَ نَّہُ اسْتَکْرَہَ جَارِیَۃً مِنْ ذَلِکَ الرَّقِیقِ فَوَقَعَ بِہَا، فَجَلَدَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَنَفَاہُ، وَلَمْ یَجْلِدِ الْوَلِیدَۃَ لِأَنَّہُ اسْتَکْرَہَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ( حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ) ایک غلام ( بیت المال کے لیے آنے والے ) خمس کے غلاموں اور لونڈیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا اور بلاشبہ اس نے ان غلاموں اور لونڈیوں میں سے ایک لونڈی پر زبردستی کی اور اس سے زنا کر لیا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے کوڑے لگائے ۔ پھر اسے جلاوطن کر دیا اور اس لونڈی کو کوڑے نہ لگائے کیونکہ یقیناً اس غلام نے تو اس پر زبردستی کی تھی ( اور زنا بالجبر کیا تھا ) ۔

1556

Muwatta Imam Malik #1556

Sahih

[1556] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ أَخْبَرَہُ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَیَّاشِ بْنِ أبِی رَبِیعَۃَ الْمَخْزُومِیَّ قَالَ: أَمَرَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی فِتْیَۃٍ مِنْ قُرَیْشٍ، فَجَلَدْنَا وَلَائِدَ مِنْ وَلَائِدِ الإِمَارَۃِ خَمْسِینَ خَمْسِینَ فِی الزِّنَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن عیاش بن ابی ربیعہ مخزومی رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے قریش کے کچھ جوانوں سمیت حکم فرمایا تو ہم نے امارت ( حکومت اسلامیہ کے بیت المال ) کی لونڈیوں میں سے ( بعض زانیہ ) لونڈیوں کو پچاس پچاس کوڑے زنا کی وجہ سے لگائے ۔