Muwatta Imam Malik #1523
[1523] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : لَیْسَ عَلَی الْعَاقِلَۃِ عَقْلٌ فِی قَتْلِ الْعَمْدِ، إِنَّمَا عَلَیْہِمْ عَقْلُ قَتْلِ الْخَطَإِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ بلاشبہ وہ کہا کرتے تھے : عاقلہ ( قاتل کے آبائی مذکر رشتہ داروں ) پر قتل عمد میں کوئی دیت ( لازم ) نہیں ۔ بلاشبہ ان پر تو صرف اور صرف قتل خطا میں دیت ہے ۔