Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 41 · Chapter 487

دِیتوں ( خون بہا ) کے مسائل کی کتاب

غلام کے زخموں کی دیت کا بیان

2 hadiths in this chapter

1519

Muwatta Imam Malik #1519

Zaeef

[1519] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ : أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ، وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ کَانَا یَقُولَانِ : فِی مُوضِحَۃِ الْعَبْدِ نِصْفُ عُشْرِ ثَمَنِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کہا کرتے تھے : غلام کے مُوْضِحۃ ( ہڈی ننگی کر دینے والے ) زخم میں اس کی ( مکمل ) قیمت کا بیسواں حصہ ہے ۔

1520

Muwatta Imam Malik #1520

Zaeef

[1520] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ کَانَ یَقْضِی فِی الْعَبْدِ یُصَابُ بِالْجِرَاحِ : أَنَّ عَلَی مَنْ جَرَحَہُ قَدْرَ مَا نَقَصَ مِنْ ثَمَنِ الْعَبْدِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک مروان بن حکم رحمہ اللہ اس غلام جسے زخم پہنچائے جائیں ، کے متعلق یہ فیصلہ کرتے تھے کہ بلاشبہ جس شخص نے اسے زخمی کیا ، اس پر اتنی مقدار لازم ہے جو اس غلام کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔