Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 41 · Chapter 485

دِیتوں ( خون بہا ) کے مسائل کی کتاب

دانتوں کی دیت کے متفرق مسائل کا بیان

3 hadiths in this chapter

1514

Muwatta Imam Malik #1514

Sahih

[1514] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَضَی فِی الضِّرْسِ بِجَمَلٍ وََفِی التَّرْقُوَۃِ بِجَمَلٍ، وَفِی الضِّلَعِ بِجَمَلٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

اسلم رحمہ اللہ ( عدوی ) جو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے ، سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے داڑھ میں ایک اونٹ کا فیصلہ کیا ، ہنسلی ( کی ہڈی توڑ دینے کی صورت ) میں بھی اور پسلی میں بھی ایک ایک اونٹ کا فیصلہ فرمایا ۔

1515

Muwatta Imam Malik #1515

Sahih

[1515] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : قَضَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی الأَضْرَاسِ بِبَعِیرٍ بَعِیرٍ، وَقَضَی مُعَاوِیَۃُ بْنُ أبِی سُفْیَانَ فِی الأَضْرَاسِ بِخَمْسَۃِ أَبْعِرَۃٍ خَمْسَۃِ أَبْعِرَۃٍ.قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ : فَالدِّیَۃُ تَنْقُصُ فِی قَضَائِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَتَزِیدُ فِی قَضَائِ مُعَاوِیَۃَ، فَلَوْ کُنْتُ أَنَا لَجَعَلْتُ فِی الأَضْرَاسِ بَعِیرَیْنِ بَعِیرَیْنِ، فَتِلْکَ الدِّیَۃُ سَوَائٌ، وَکُلُّ مُجْتَہِدٍ مَأْجُورٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے داڑھوں میں ایک ایک اونٹ کا فیصلہ فرمایا اور حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے داڑھوں میں پانچ پانچ اونٹوں کا فیصلہ کیا ۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ دیت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلے میں کم ہو گئی اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے میں بڑھ گئی تھی ، اگر میں ( صاحب اقتدار و اختیار ) ہوتا تو میں داڑھوں میں دو دو اونٹ مقرر کرتا تو یہ دیت پوری ہو جاتی ۔ چنانچہ یہ دیت ( پوری اور ) برابر ہو جاتی اور ( چونکہ ہر کسی نے اجتہاد کیا ہے ، اس لیے ) ہر مجتہد اجر کا مستحق ہوتا ہے ۔

1516

Muwatta Imam Malik #1516

Sahih

[1516] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا أُصِیبَتِ السِّنُّ فَاسْوَدَّتْ فَفِیہَا عَقْلُہَا تَامًّا، فَإِنْ طُرِحَتْ بَعْدَ أَنْ تَسْوَدَّ، فَفِیہَا عَقْلُہَا أَیْضاً تَامًّا۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، بلاشبہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ جب دانت کو ( اس طرح ضرب لگے اور نقصان ) پہنچایا جائے کہ وہ سیاہ ہو جائے ( اور اپنی جگہ سے نہ نکلے ) تو اس میں بھی مکمل دیت ( پانچ اونٹ ) ہے ، پھر اگر وہ سیاہ ہونے کے بعد گر جائے تو بھی اس میں مکمل دیت ہو گی ۔