Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 41 · Chapter 484

دِیتوں ( خون بہا ) کے مسائل کی کتاب

انگلیوں کی دیت کا بیان

1 hadith in this chapter

1513

Muwatta Imam Malik #1513

Sahih

[1513] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَ نَّہُ قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ کَمْ فِی إِصْبَعِ الْمَرْأَۃِ : فَقَالَ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ. فَقُلْتُ : کَمْ فِی إِصْبَعَیْنِ ؟ قَالَ : عِشْرُونَ مِنَ الإِبِلِ۔ فَقُلْتُ : کَمْ فِی ثَلَاثٍ : فَقَالَ : ثَـلَاثُونَ مِنَ الإِبِلِ. فَقُلْتُ : کَمْ فِی أَرْبَعٍ ؟ قَالَ : عِشْرُونَ مِنَ الإِبِلِ۔ فَقُلْتُ : حِینَ عَظُمَ جُرْحُہَا وَاشْتَدَّتْ مُصِیبَتُہَا نَقَصَ عَقْلُہَا ؟ فَقَالَ سَعِیدٌ : أَعِرَاقِیٌّ أَنْتَ ؟ فَقُلْتُ : بَلْ عَالِمٌ مُتَثَبِّتٌ، أَوْ جَاہِلٌ مُتَعَلِّمٌ۔ فَقَالَ سَعِیدٌ : ہِیَ السُّنَّۃُ یَا ابْنَ أَخِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں : میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے پوچھا کہ عورت کی ایک انگلی میں کتنی دیت ہے ؟ انھوں نے کہا : دس اونٹ ۔ پھر میں نے کہا کہ دو انگلیوں میں کتنی ؟ تو انھوں نے کہا : بیس اونٹ ، میں نے کہا کہ تین میں کتنی ؟ انھوں نے فرمایا : تیس اونٹ ، پھر میں نے کہا کہ ( عورت کی ) چار انگلیوں میں کتنی ( دیت ہے ) ؟ تو انھوں نے فرمایا : بیس اونٹ ۔ تو میں نے کہا : جب اس کا زخم بڑھ گیا اور اس کی مصیبت میں شدت آ گئی تو اس کی دیت ( کیوں ) کم ہو گئی ( یہ بات قرینِ انصاف محسوس نہیں ہو رہی ) تو سعید رحمہ اللہ فرمانے لگے : کیا تم عراقی ہو ؟ ( کہ کوفیوں کی طرح حدیثِ رسول ﷺ سامنے آ جانے کے باوجود اپنی عقل کے گھوڑے دوڑاتے ہو اور نص کے مقابلے میں قیاس پیش کرتے ہو ؟ ) میں نے کہا کہ نہیں بلکہ میں تو تحقیق ( اور غور و فکر ) کرنے والا عالم ہوں یا کم علم ہوں جو علم سیکھنے والا ہے ، تو سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے فرمایا : یہ سنت ہے ، اے میرے بھتیجے !