Muwatta Imam Malik #1509
[1509] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ یَذْکُرُ : أَنَّ الْمُوضِحَۃَ فِی الْوَجْہِ مِثْلُ الْمُوضِحَۃِ فِی الرَّأْسِ، إِلاَّ أَنْ تَعِیبَ الْوَجْہَ فَیُزَادُ فِی عَقْلِہَا، مَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ عَقْلِ نِصْفِ الْمُوضِحَۃِ فِی الرَّأْسِ، فَیَکُونُ فِیہَا خَمْسَۃٌ وَسَبْعُونَ دِینَاراً۔
اردو ترجمہ · Urdu
یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کو یہ تذکرہ کرتے ہوئے سنا کہ بے شک چہرے میں موضحہ ( ہڈی ننگی کر دینے والا ) زخم سر کے موضحہ زخم جیسا ہے ( جس میں پانچ اونٹ یعنی دیت کا بیسواں حصہ واجب ہے ) اِلّا یہ کہ وہ زخم چہرے کو عیب دار بنا دے تو اس کی دیت میں اتنا اضافہ کر دیا جائے گا جو سر کے موضحہ زخم کی دیت کے نصف تک کے درمیان درمیان ہو ، چنانچہ اس میں پچھتّر دینار لازم ہوں گے ۔