Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 41 · Chapter 480

دِیتوں ( خون بہا ) کے مسائل کی کتاب

جَنِین ( پیٹ کے بچے ) کی دیت کا بیان

3 hadiths in this chapter

1503

Muwatta Imam Malik #1503

Sahih

[1503] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ امْرَأَتَیْنِ مِنْ ہُذَیْلٍ رَمَتْ إِحْدَاہُمَا الأُخْرَی فَطَرَحَتْ جَنِینَہَا، فَقَضَی فِیہِ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بِغُرَّۃٍ عَبْدٍ أَوْ وَلِیدَۃٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہذیل قبیلے کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مارا اور اس کے پیٹ کا بچہ نکال ڈالا ( حمل ساقط کر دیا ) ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس میں ایک غرّہ یعنی غلام یا لونڈی ( بطور دیت دینے ) کا فیصلہ فرمایا ۔

1504

Muwatta Imam Malik #1504

Sahih

[1504] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَضَی فِی الْجَنِینِ یُقْتَلُ فِی بَطْنِ أُمِّہِ بِغُرَّۃٍ عَبْدٍ أَوْ وَلِیدَۃٍ. فَقَالَ الَّذِی قُضِیَ عَلَیْہِ : کَیْفَ أَغْرَمُ مَالاَ شَرِبَ وَلاَ أَکَلْ وَلاَ نَطَقَ وَلاَ اسْتَہَلْ، وَمِثْلُ ذَلِکَ بَطَلْ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : إِنَّمَا ہَذَا مِنْ إِخْوَانِ الْکُہَّانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے اس جنین جسے اپنی ماں کے پیٹ ہی میں قتل کر دیا جائے ، کے متعلق ایک غرہ یعنی ایک غلام یا ایک لونڈی ( بطور دیت ادا کرنے ) کا فیصلہ فرمایا ، تو وہ شخص جس کے خلاف فیصلہ ہوا تھا ، کہنے لگا : میں کیسے اس چیز کی چٹی بھروں جس نے نہ پیا نہ کھایا ، نہ بولا نہ رویا ، اس جیسی چیز تو رائیگاں جاتی ہے ( اس کا خون تو ہلاک ، لغو اور بے کار ہے ) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بلاشبہ یہ شخص تو کاہنوں کے بھائیوں میں سے ہے ۔‘‘

1505

Muwatta Imam Malik #1505

Sahih

[1505] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : الْغُرَّۃُ تُقَوَّمُ خَمْسِینَ دِینَاراً، أَوْ سِتَّ مِئَۃِ دِرْہَمٍ، وَدِیَۃُ الْمَرْأَۃِ الْحُرَّۃِ الْمُسْلِمَۃِ خَمْسُ مِئَۃِ دِینَارٍ، أَوْ سِتَّۃُ آلاَفِ دِرْہَمٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ کہا کرتے تھے : غرہ ( جنین کی دیت میں لازم ہونے والے غلام یا لونڈی ) کی قیمت پچاس دینار یا چھ سو درہم لگائی جاتی ہے اور آزاد مسلمان عورت کی دیت 500 دینار یا 6000 درہم لگائی جاتی ہے ۔