Muwatta Imam Malik #1500
[1500] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ،عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : تُعَاقِلُ الْمَرْأَۃُ الرَّجُلَ إِلَی ثُلُثِ الدِّیَۃِ إِصْبَعُہَا کَإِصْبَعِہِ، وَسِنُّہَا کَسِنِّہِ، وَمُوضِحَتُہَا کَمُوضِحَتِہِ، وَمُنَقِّلَتُہَا کَمُنَقِّلَتِہِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، بلاشبہ وہ کہا کرتے تھے کہ عورت دیت کے تہائی حصے تک تو مرد کی برابری کرتی ہے ( تینتیس اونٹوں تک کی دیت والے جرائم میں مرد و عورت کی دیت برابر ہے ۔ ) عورت کی انگلی مرد کی انگلی کے برابر ہے ( جس میں دس اونٹ پڑتے ہیں ) اس کا دانت اس کے دانت کی طرح ہے ( جس میں پانچ اونٹ لازم ہوتے ہیں ) ، اس کا موضحہ ( ہڈی ننگی کرنے والا ) زخم اس کے موضحہ جیسا ہے ، اس کا منقلہ ( ہڈی کو سرکا دینے والا ) زخم اس کے منقلہ جیسا ہے ۔