Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 41 · Chapter 478

دِیتوں ( خون بہا ) کے مسائل کی کتاب

قتلِ خطا کی دِیَت کا بیان

2 hadiths in this chapter

1498

Muwatta Imam Malik #1498

Zaeef

[1498] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ، وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ بَنِی سَعْدِ بْنِ لَیْثٍ أَجْرَی فَرَساً، فَوَطِیَٔ عَلَی إِصْبَعِ رَجُلٍ مِنْ جُہَیْنَۃَ، فَنُزِیَ مِنْہَا فَمَاتَ. فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِلَّذِینَ ادُّعِیَ عَلَیْہِمْ: أَتَحْلِفُونَ بِاللّٰہِ خَمْسِینَ یَمِیناً مَا مَاتَ مِنْہَا؟ فَأَبَوْا وَتَحَرَّجُوا، وَقَالَ لِلآخَرِینَ : أَتَحْلِفُونَ أَنْتُمْ ؟ فَأَبَوْا، فَقَضَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِشَطْرِ الدِّیَۃِ عَلَی السَّعْدِیِّینَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عراک بن مالک رحمہ اللہ اور سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بنو سعد بن لیث قبیلے کے ایک شخص نے ایک گھوڑا دوڑایا ، اس گھوڑے نے جہینہ قبیلے کے ایک آدمی کی انگلی روند ڈالی تو اس سے بہت زیادہ خون بہہ نکلا ، چنانچہ ( وہ خون بند نہ ہو سکا اور ) وہ شخص مر گیا ، تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے جن کے خلاف دعویٰ کیا گیا تھا ( یعنی مدعا علیہ قبیلے ) سے کہا : کیا تم اس بات پر اللہ کے نام کی پچاس قسمیں کھاتے ہو کہ وہ آدمی اس ( انگلی کی وجہ ) سے نہیں مرا تو انھوں نے انکار کیا اور ( یہ قسمیں کھانے کو ) گناہ خیال کیا ۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دوسرے لوگوں ( مدعی قبیلے ) سے کہا : کیا تم قسمیں کھاؤ گے ؟ انھوں نے بھی انکار کر دیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سعد قبیلہ والوں کے خلاف نصف دیت کا فیصلہ کر دیا ۔

1499

Muwatta Imam Malik #1499

Sahih

[1499] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّ ابْنَ شِہَابٍ، وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ، وَرَبِیعَۃَ بْنَ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ کَانُوا یَقُولُونَ : دِیَۃُ الْخَطَإِ عِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ ابْنَ لَبُونٍ ذَکَراً، وَعِشْرُونَ حِقَّۃً، وَعِشْرُونَ جَذَعَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ بیشک ابن شہاب رحمہ اللہ ، سلیمان بن یسار رحمہ اللہ اور ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ قتل خطا کی دیت یہ ہے : بیس بنت مخاض ( ایک سالہ اونٹنیاں ) ، بیس بنت لبون ( دو سالہ اونٹنیاں ) ، بیس مذکر ابن لبون ( دو دو سالہ اونٹ ) ، بیس حقے ( تین سالہ اونٹنیاں ) اور بیس جذعے ( چار سالہ اونٹنیاں ) ۔