Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 41 · Chapter 477

دِیتوں ( خون بہا ) کے مسائل کی کتاب

قتلِ عَمْد کی دیت کا بیان جب ( ورثاء مقتول کی طرف سے ) اسے قبول کر لیا جائے اور مجنون کے جرم کا بیان

2 hadiths in this chapter

1496

Muwatta Imam Malik #1496

Sahih

[1496] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ : أَنَّ ابْنَ شِہَابٍ کَانَ یَقُولُ فِی دِیَۃِ الْعَمْدِ إِذَا قُبِلَتْ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّۃً، وَخَمْسُ وَعِشْرُونَ جَذَعَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ قتل عمد کی دیت ، جب کہ اسے ( ادا کیا جانا ) قبول کر لیا جائے ، کے متعلق فرمایا کرتے تھے : وہ ( چار حصوں میں تقسیم ہو گی ) پچیس بنتِ مخاض ( ایک سالہ اونٹنیاں ) ، پچیس بنتِ لبون ( دو سالہ اونٹنیاں ) پچیس حقہ ( تین سالہ اونٹنیاں ) اور پچیس جذعہ ( چار سالہ اونٹنیاں ) ہیں ۔

1497

Muwatta Imam Malik #1497

Zaeef

[1497] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ کَتَبَ إِلَی مُعَاوِیَۃَ بْنِ أبِی سُفْیَانَ، أَ نَّہُ أُتِیَ بِمَجْنُونٍ قَتَلَ رَجُلاً. فَکَتَبَ إِلَیْہِ مُعَاوِیَۃُ أَنِ اعْقِلْہُ وَلاَ تُقِدْ مِنْہُ، فَإِنَّہُ لَیْسَ عَلَی مَجْنُونٍ قَوَدٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ( امیر مدینہ ) مروان بن حکم رحمہ اللہ نے حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کی طرف لکھا کہ ایک مجنون شخص کو ( ہمارے پاس ) لایا گیا ہے جس نے ایک آدمی کو قتل کیا ہے ، تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف لکھا کہ اسے رسی کے ساتھ باندھ ڈالو اور اس سے قصاص نہ لو کیونکہ بلاشبہ مجنون پر قصاص ( عائد ) نہیں ہوتا ۔