Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 41 · Chapter 475

دِیتوں ( خون بہا ) کے مسائل کی کتاب

دِیَتوں کا تذکرہ

1 hadith in this chapter

1494

Muwatta Imam Malik #1494

Sahih

[1494] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ فِی الْکِتَابِ الَّذِی کَتَبَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فِی الْعُقُولِ : أَنَّ فِی النَّفْسِ مِئَۃً مِنَ الإِبِلِ، وَفِی الْأَنْفِ إِذَا أُوعِیَ جَدْعاً مِئَۃٌ مِنَ الإِبِلِ, وَفِی الْمَأْمُومَۃِ ثُلُثُ الدِّیَۃِ، وَفِی الْجَائِفَۃِ مِثْلُہَا، وَفِی الْعَیْنِ خَمْسُونَ، وَفِی الْیَدِ خَمْسُونَ، وَفِی الرِّجْلِ خَمْسُونَ، وَفِی کُلِّ أُصْبُعٍ مِمَّا ہُنَالِکَ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِی السِّنِّ خَمْسٌ، وَفِی الْمُوضِحَۃِ خَمْسٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ اپنے والد ( ابوبکر بن محمد ) سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک وہ کتاب ( تحریر ) جو رسول اللہ ﷺ نے ( ان کے دادا ) حضرت عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کے لیے دیتوں کے متعلق لکھوائی تھی ۔ اس میں یہ بھی تھا کہ بلاشبہ ایک جان کی دیت سو اونٹ ہیں اور ناک میں بھی سو اونٹ ہیں جب کہ اسے پورا ( جڑ سے ) کاٹ دیا جائے ، اور مامومہ ( اُمّ الدِّماغ یعنی دماغ کی جھلی تک پہنچنے والے سر کے زخم ) میں تہائی دیت ہے ، اور پیٹ کے اندر تک پہنچنے والے زخم میں بھی اسی کی مثل ( تہائی دیت ) ہے ، اور ایک آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں ، اور ایک ہاتھ میں بھی پچاس اونٹ ہیں ، اور ایک پاؤں میں بھی پچاس اونٹ ہیں اور ہر انگلی میں ان انگلیوں میں سے جو یہاں ( ہاتھ یا پاؤں میں ) ہیں ، دس اونٹ ہیں ، اور ایک دانت میں پانچ اونٹ ہیں اور موضحہ ( ہڈی ننگی کر دینے والے زخم ) میں بھی پانچ اونٹ ہیں ۔