Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 40 · Chapter 474

وراثت کے مسائل کی کتاب

لعان والی عورت کی اولاد اور زنا کی اولاد کی وراثت کا بیان

2 hadiths in this chapter

1492

Muwatta Imam Malik #1492

Zaeef

[1492] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ کَانَ یَقُولُ فِی وَلَدِ الْمُلَاعَنَۃِ وَوَلَدِ الزِّنَا : إِنَّہُ إِذَا مَاتَ وَرِثَتْہُ أُمُّہُ، حَقَّہَا فِی کِتَابِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ، وَإِخْوَتُہُ لأُمِّہِ حُقُوقَہُمْ، وَیَرِثُ الْبَقِیَّۃَ مَوَالِی أُمِّہِ إِنْ کَانَتْ مَوْلَاۃً، وَإِنْ کَانَتْ عَرَبِیَّۃً وَرِثَتْ حَقَّہَا، وَوَرِثَ إِخْوَتُہُ لِأُمِّہِ حُقُوقَہُمْ، وَکَانَ مَا بَقِیَ لِلْمُسْلِمِینَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک عروہ بن زبیر رحمہ اللہ لعان والی عورت کے بچے اور زنا کے بچے کے بارے میں فرمایا کرتے تھے : بلاشبہ جب وہ مرے گا تو اس کی ماں اس کی وارث بن کر اللہ عزوجل کی کتاب میں مذکور اپنا حصہ لے گی اور اس کے اخیافی ( ماں کی طرف سے ) بہن بھائی بھی اپنا حصہ لیں گے اور باقی ماندہ ترکہ اس کی ماں کو آزاد کرنے والے مالک ( عصبہ سببی کے طور پر ) لے لیں گے بشرطیکہ وہ آزاد کردہ لونڈی ہو اور اگر وہ عربی ( آزاد ) عورت ہو تو وہ اپنا حق لے گی ۔ اس بچے کے اخیافی ( مادری ) بہن بھائی بھی اپنا حصہ لیں گے اور جو باقی بچے گا وہ ( تمام ) مسلمانوں کے لیے ہو گا ۔

1493

Muwatta Imam Malik #1493

Sahih

[1493] قَالَ مَالِکٌ : وَبَلَغَنِی عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ مِثْلُ ذَلِکَ، قَالَ مَالِکٌ : وَعَلَی ذَلِکَ أَدْرَکْتُ أَہْلَ الْعِلْمِ بِبَلَدِنَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے سلیمان بن یسا رحمہ اللہ سے بھی اسی جیسی خبر پہنچی ہے ۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا : اور میں نے اپنے شہر کے اہل علم کی رائے کو اسی کے مطابق پایا ہے ۔