Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 40 · Chapter 473

وراثت کے مسائل کی کتاب

اُن لوگوں کے متعلق طریقۂ کار کا بیان جن ( کی پہلے یا بعد میں موت ) کا معاملہ معلوم نہ ہو سکے، قتل وغیرہ کی وجہ سے

1 hadith in this chapter

1491

Muwatta Imam Malik #1491

Sahih

[1491] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ غَیْرِ وَاحِدٍ مِنْ عُلَمَائِہِمْ : أَ نَّہُ لَمْ یَتَوَارَثْ مَنْ قُتِلَ یَوْمَ الْجَمَلِ، وَیَوْمَ صِفِّینَ، وَیَوْمَ الْحَرَّۃِ، ثُمَّ کَانَ یَوْمَ قُدَیْدٍ، فَلَمْ یُوَرَّثْ أَحَدٌ مِنْہُمْ مِنْ صَاحِبِہِ شَیْئاً، إِلاَّ مَنْ عُلِمَ أَ نَّہُ قُتِلَ قَبْلَ صَاحِبِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ اپنے بہت سے علمائے کرام سے بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ وہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے تھے جو جنگ جمل کے دن اور جنگ صفین کے دن جنگ حرہ کے دن قتل ہوئے تھے ، پھر جنگ قدید کا دن آیا تو ان ( مقتولین ) میں سے کسی کو بھی اس کے ساتھی سے وارث نہ بنایا گیا سوائے اس کے کہ جس کے متعلق یہ علم ہو گیا کہ وہ اپنے ساتھی سے پہلے قتل ہوا تھا ۔