Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 40 · Chapter 472

وراثت کے مسائل کی کتاب

مختلف اہلِ مذاہب کی وراثت کا بیان

5 hadiths in this chapter

1486

Muwatta Imam Malik #1486

Sahih

[1486] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ قَالَ :لَا یَرِثُ الْمُسْلِمُ الْکَافِرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان شخص کافر کا وارث نہیں بن سکتا ۔‘‘

1487

Muwatta Imam Malik #1487

Sahih

[1487] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ، أَ نَّہُ أَخْبَرَہُ : إِنَّمَا وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ عَقِیلٌ وَطَالِبٌ، وَلَمْ یَرِثْہُ عَلِیٌّ، قَالَ : فَلِذَلِکَ تَرَکْنَا نَصِیبَنَا مِنَ الشِّعْبِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

علی ( زین العابدین رحمہ اللہ ) بن حسین رضی اللہ عنہ بن علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب سے روایت ہے کہ بلاشبہ ابوطالب کے وارث عقیل اور طالب بنے تھے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کے وارث نہ بن سکے تھے ۔ علی بن حسین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسی وجہ سے ہم نے شعبِ ( ابی طالب ) میں سے اپنا حصہ چھوڑ دیا تھا ۔

1488

Muwatta Imam Malik #1488

Sahih

[1488] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الأَشْعَثِ أَخْبَرَہُ، أَنَّ عَمَّۃً لَہُ یَہُودِیَّۃً أَوْ نَصْرَانِیَّۃً تُوُفِّیتْ، وَأَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الأَشْعَثِ ذَکَرَ ذَلِکَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَقَالَ لَہُ مَنْ یَرِثُہَا ؟ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : یَرِثُہَا أَہْلُ دِینِہَا، ثُمَّ أَتَی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَسَأَلَہُ عَنْ ذَلِکَ، فَقَالَ لَہُ عُثْمَانُ : أَتَرَانِی نَسِیتُ مَا قَالَ لَکَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ؟ یَرِثُہَا أَہْلُ دِینِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک محمد بن اشعث رحمہ اللہ نے انھیں خبر دی کہ ان کی ایک عیسائن یا یہودن پھوپھی فوت ہو گئی تو بلاشبہ محمد بن اشعث رحمہ اللہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر کیا اور ان سے پوچھا کہ اس کا وارث کون بنے گا ؟ تو انھوں نے فرمایا : اس کے وارث اس کے مذہب والے ہی ہوں گے ۔ پھر وہ ( محمد بن اشعث رحمہ اللہ ) حضرت عثمان بن عفّان رضی اللہ عنہ کے پاس ( ان کے دور خلافت میں ) آئے اور ان سے بھی اس کے بارے میں پوچھا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ان سے فرمانے لگے : کیا تم سمجھتے ہو کہ میں اسے بھول چکا ہوں جو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے تجھ سے فرمایا تھا ، اس کے وارث اس کے مذہب والے ہی ہوں گے ۔

1489

Muwatta Imam Malik #1489

Sahih

[1489] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أبِی حَکِیمٍ : أَنَّ نَصْرَانِیًّا أَعْتَقَہُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ہَلَکَ، قَالَ إِسْمَاعِیلُ : فَأَمَرَنِی عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَنْ أَجْعَلَ مَالَہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

اسماعیل بن ابی حکیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بیشک ایک عیسائی شخص جسے حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے آزاد کیا تھا ، مر گیا ۔ اسماعیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کا مال بیت المال میں ( داخل ) کر دوں ۔

1490

Muwatta Imam Malik #1490

Sahih

[1490] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ الثِّقَۃِ عِنْدَہُ، أَ نَّہُ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : أَبَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنْ یُوَرِّثَ أَحَداً مِنَ الأَعَاجِمِ، إِلاَّ أَحَداً وُلِدَ فِی الْعَرَبِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس بات کا انکار کر دیا تھا کہ عجمیوں میں سے کسی کو وراثت دیں ، سوائے اس شخص کے جو عرب میں پیدا ہوا ہو ۔