Muwatta Imam Malik #1462
[1462] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاکِ الْأَنْصَارِیَّ أَخْبَرَہُ، أَ نَّہُ وَجَدَ بَعِیراً بِالْحَرَّۃِ، فَعَقَلَہُ، ثُمَّ ذَکَرَہُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَأَمَرَہُ عُمَرُ أَنْ یُعَرِّفَہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ لَہُ ثَابِتٌ : إِنَّہُ قَدْ شَغَلَنِی عَنْ ضَیْعَتِی. فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : أَرْسِلْہُ حَیْثُ وَجَدْتَہُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت ثابت بن ضحاک انصاری رحمہ اللہ نے انھیں خبر دی کہ انھوں نے حرّہ جگہ میں ایک اونٹ پایا تو اس کا گھٹنا باندھ دیا ۔ پھر انھوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر کیا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انھیں حکم دیا کہ وہ ( صرف ) تین بار اس کا اعلان کریں ، پھر ان سے حضرت ثابت رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : بے شک اس اونٹ ( کی رکھوالی ) نے تو مجھے میری زمین ہی سے مشغول کر دیا ہے ، ( اونٹ کے سنبھالنے اور اس کا اعلان کرنے میں مصروف ہو کر میرا اصلی کام موقوف ہو گیا ہے ) تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ : اسے وہیں چھوڑ دیں جہاں آپ نے اسے پایا تھا ۔