Muwatta Imam Malik #1450
[1450] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ حَرَامِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُحَیِّصَۃَ: أَنَّ نَاقَۃً لِلْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطَ رَجُلٍ فَأَفْسَدَتْ فِیہِ، فَقَضَی رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ أَنَّ عَلَی أَہْلِ الْحَوَائِطِ حِفْظَہَا بِالنَّہَارِ، وَأَنَّ مَا أَفْسَدَتِ الْمَوَاشِی بِاللَّیْلِ ضَامِنٌ عَلَی أَہْلِہَا۔
اردو ترجمہ · Urdu
حرام بن سعد بن محیصہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما کی اونٹنی ایک آدمی کے باغ میں داخل ہو گئی اور اس نے اس میں نقصان دیا ، تو رسول اللہ ﷺ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بلاشبہ باغات کے مالکوں پر دن کے وقت ان ( باغوں ) کی حفاظت لازم ہے ( وہ دن کے وقت کسی جانور کو باغ میں نہ آنے دیں اور اگر کوئی جانور آ گیا تو جانور کا مالک ذمہ دار نہ ہو گا بلکہ یہ باغ کے مالک کی کوتاہی ہی شمار ہو گی ) اور بلاشبہ رات کے وقت چوپائے جو کچھ خرابی ڈالیں تو ان کے مالکوں کے ذمے اس کی ضمانت ( چٹی اور تاوان ) ہو گا ۔