Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 38 · Chapter 443

عدالتی فیصلہ جات کے متعلق کتاب

منبر پر قسم کھانے کے متعلق متفرق امور کا بیان

1 hadith in this chapter

1426

Muwatta Imam Malik #1426

Sahih

[1426] قَالَ یَحْیَی : قَالَ مَالِکٌ : عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ، أَ نَّہُ سَمِعَ أَبَا غَطَفَانَ بْنَ طَرِیفٍ الْمُرِّیَّ یَقُولُ : اخْتَصَمَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِیُّ وَابْنُ مُطِیعٍ فِی دَارٍ کَانَتْ بَیْنَہُمَا إِلَی مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ، وَہُوَ أَمِیرٌ عَلَی الْمَدِینَۃِ، فَقَضَی مَرْوَانُ عَلَی زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ بِالْیَمِینِ عَلَی الْمِنْبَرِ، فَقَالَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ : أَحْلِفُ لَہُ مَکَانِی. قَالَ فَقَالَ مَرْوَانُ : لَا وَاللّٰہِ إِلاَّ عِنْدَ مَقَاطِعِ الْحُقُوقِ. قَالَ : فَجَعَلَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ یَحْلِفُ أَنَّ حَقَّہُ لَحَقٌّ. وَیَأْبَی أَنْ یَحْلِفَ عَلَی الْمِنْبَرِ، قَالَ : فَجَعَلَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَکَمِ یَعْجَبُ مِنْ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوغطفان ( سعد ) بن طریف مری رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور ( عبداللہ ) ابن مطیع رضی اللہ عنہ ایک گھر جو ان دونوں کا مشترکہ تھا ، کے متعلق مروان بن حکم کے پاس جھگڑا لے گئے اور وہ ( مروان رحمہ اللہ ان دنوں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے ) مدینہ منورہ کے امیر تھے ، چنانچہ مروان رحمہ اللہ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ( کو مدعا علیہ سمجھا اور مدعی کے پاس گواہ نہ دیکھے تو حضرت زید رضی اللہ عنہ ) پر فیصلہ دیا کہ وہ منبر پر قسم کھائیں گے تو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اس ( مدعی ) کے لیے اپنی اسی جگہ پر قسم کھا لیتا ہوں ۔ ابوغطفان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مروان رحمہ اللہ کہنے لگے : نہیں ، اللہ کی قسم ! اس جگہ کے سوا کہیں نہیں ، جہاں ( لوگوں کے ) حقوق کے فیصلے ہوتے ہیں ( یعنی منبر پر قسم کھا کر لوگوں کے قضیے چکتے اور معاملات نپٹتے ہیں ، تمھارا معاملہ بھی وہیں پر حل ہو گا ) ابوغطفان رحمہ اللہ نے کہا کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ یہ قسم کھانے لگے کہ بلاشبہ ان کا حق ہی برحق ہے اور ( لیکن وہ ) منبر پر قسم کھانے سے انکار کرنے لگے ، تو مروان بن حکم رحمہ اللہ اس ( صورتحال ) پر تعجب کرنے لگے ۔