Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 38 · Chapter 442

عدالتی فیصلہ جات کے متعلق کتاب

نبی کریم a کے منبر پر جھوٹی قسم کھانے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1424

Muwatta Imam Malik #1424

Sahih

[1424] قَالَ یَحْیَی : حَدَّثَنَا مَالِکٌ، عَنْ ہَاشِمِ بْنِ ہَاشِمِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ أبِی وَقَّاصٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ نِسْطَاسٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْأَنْصَاری، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَنْ حَلَفَ عَلَی مِنْبَرِی آثِماً تَبَوَّأَ مَقْعَدَہُ مِنَ النَّارِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بیشک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے میرے منبر پر جھوٹی قسم اٹھائی تو اس نے آگ میں اپنا ٹھکانہ بنا لیا ‘‘۔

1425

Muwatta Imam Malik #1425

Sahih

[1425] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنِ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ کَعْبٍ السَّلَمِیِّ، عَنْ أَخِیہِ، عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ الْأَنْصَاری، عَنْ أبِی أُمَامَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِیَمِینِہِ، حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ، وَأَوْجَبَ لَہُ النَّارَ۔ قَالُوا : وَإِنْ کَانَ شَیْئاً یَسِیراً یَا رَسُولَ اللّٰہِ ؟ قَالَ : وَإِنْ کَانَ قَضِیباً مِنْ أَرَاکٍ، وَإِنْ کَانَ قَضِیباً مِنْ أَرَاکٍ، وَإِنْ کَانَ قَضِیباً مِنْ أَرَاکٍ۔ قَالَہَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیشک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس کسی نے اپنی قسم کے ساتھ کسی مسلمان شخص کا حق کاٹ لیا ( دبا لیا ، اڑا لیا ) اللہ تعالی اس پر جنت حرام کر دیں گے اور اس کے لیے آگ کو واجب کر دیں گے ‘‘۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! اگرچہ وہ کوئی تھوڑی سی چیز ہو تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگرچہ وہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہو ، اگرچہ وہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہو ، اگرچہ وہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہو ‘‘۔ آپ ﷺ نے تین بار یہی فرمایا ۔