Muwatta Imam Malik #1422
[1422] قَالَ یَحْیَی : قَالَ مَالِکٌ : عَنْ جَمِیلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُؤَذِّنِ : أَ نَّہُ کَانَ یَحْضُرُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَہُوَ یَقْضِی بَیْنَ النَّاسِ، فَإِذَا جَائَ ہُ الرَّجُلُ یَدَّعِی عَلَی الرَّجُلِ حَقًّا، نَظَرَ. فَإِنْ کَانَتْ بَیْنَہُمَا مُخَالَطَۃٌ أَوْ مُـلَابَسَۃٌ، أَحْلَفَ الَّذِی ادُّعِیَ عَلَیْہِ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ شَیْئٌ مِنْ ذَلِکَ لَمْ یُحَلِّفْہُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
جمیل بن عبدالرحمن مؤذن سے روایت ہے ۔ وہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے پاس حاضر ہوا کرتے تھے ، اس حال میں کہ وہ لوگوں کے مابین فیصلے فرما رہے ہوتے تھے ، چنانچہ جب کوئی شخص کسی آدمی پر کسی حق کا دعویٰ کرتا تو وہ ( عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ ) دیکھتے ، اگر تو ان دونوں کے درمیان میل جول اور تعلق و ارتباط ہوتا تو وہ اس شخص ( مدعا علیہ ) سے قسم لے لیتے جس پر دعوی کیا گیا ہوتا تھا اور اگر ( دونوں میں ) کچھ بھی تعلق نہ ہوتا تو اس سے قسم نہ لیتے تھے ۔