Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 38 · Chapter 438

عدالتی فیصلہ جات کے متعلق کتاب

حَدّ لگائے ہوئے شخص کی گواہی کے متعلق فیصلے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1417

Muwatta Imam Malik #1417

Zaeef

[1417] قَالَ یَحْیَی : عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ وَغَیْرِہِ : أَ نَّہُمْ سُئِلُوا عَنْ رَجُلٍ جُلِدَ الْحَدَّ، أَتَجُوزُ شَہَادَتُہُ ؟ فَقَالُوا : نَعَمْ، إِذَا ظَہَرَتْ مِنْہُ التَّوْبَۃُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ سلیمان بن یسار رحمہ اللہ وغیرہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جسے حدِّ قذف ( زنا کی جھوٹی تہمت لگانے کے جرم ) میں ( اسّی ) کوڑے لگ چکے ہوں ، کیا اس کی گواہی جائز ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہاں جب کہ اس سے توبہ ظاہر ہو جائے ۔

1418

Muwatta Imam Malik #1418

Sahih

[1418] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، أَ نَّہُ سَمِعَ ابْنَ شِہَابٍ یُسْأَلُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : مِثْلَ مَا قَالَ سُلَیْمَانُ بْنُ یَسَارٍ.

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے ابن شہاب رحمہ اللہ کو سنا ، ان سے ( بھی ) اس ( مذکورہ مسئلے ) کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے بھی اس کی مثل جواب دیا جو سلیمان بن یسار رحمہ اللہ نے ( جواب میں ) فرمایا تھا ۔