Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 38 · Chapter 437

عدالتی فیصلہ جات کے متعلق کتاب

گواہیوں کا بیان

3 hadiths in this chapter

1414

Muwatta Imam Malik #1414

Sahih

[1414] حَدَّثَنَا یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أبِی عَمْرَۃَ الْأَنْصَاری، عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ الشُّہَدَائِ ؟ الَّذِی یَأْتِی بِشَہَادَتِہِ قَبْلَ أَنْ یُسْأَلَہَا. أَوْ یُخْبِرُ بِشَہَادَتِہِ قَبْلَ أَنْ یُسْأَلَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا میں تمھیں گواہوں میں سے سب سے بہترین شخص کی خبر نہ دوں ۔ یہ وہ شخص ہے جو اپنی گواہی اس سے پہلے ہی لے آتا ہے ( اور پیش کر دیتا ہے ) کہ اس سے اس کا سوال کیا جاتا یا وہ ( قاضی یا حق والے شخص کو ) اپنی گواہی کی خبر اس کے متعلق پوچھے جانے سے پہلے ہی دے دیتا ہے ۔‘‘

1415

Muwatta Imam Malik #1415

Zaeef

[1415] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَ نَّہُ قَالَ : قَدِمَ عَلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ فَقَالَ : لَقَدْ جِئْتُکَ لأَمْرٍ مَا لَہُ رَأْسٌ وَلَا ذَنَبٌ. فَقَالَ عُمَرُ : مَا ہُوَ ؟ قَالَ : شَہَادَاتُ الزُّورِ ظَہَرَتْ بِأَرْضِنَا. فَقَالَ عُمَرُ : أَوَقَدْ کَانَ ذَلِکَ ؟ قَالَ : نَعَمْ. فَقَالَ عُمَرُ : وَاللّٰہِ لَا یُؤْسَرُ رَجُلٌ فِی الإِسْلَامِ بِغَیْرِ الْعُدُولِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس اہل عراق میں سے ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ میں آپ کے پاس ایک ایسے معاملے کی بنا پر آیا ہوں جس کا نہ سر ہے نہ دم ، ( نہ ابتدا ہے نہ انتہا اور وہ بہت پھیل چکا ہے ) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بھلا وہ کیا ہے ؟ کہنے لگا کہ جھوٹی گواہیاں ہمارے علاقے میں ظاہر ہو ( کر عام پھیل ) گئی ہیں ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا واقعی ایسا ہو چکا ہے ؟ اس نے کہا کہ جی ہاں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! ( اب سے ) اسلام میں کوئی بھی عادل شخص کی گواہی کے بغیر قید میں نہ ڈالا جائے ۔

1416

Muwatta Imam Malik #1416

Zaeef

[1416] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : لَا تَجُوزُ شَہَادَۃُ خَصْمٍ وَلَا ظَنِینٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نہ تو مدمقابل ( دشمن ) کی گواہی جائز ہے اور نہ تہمت زدہ کی ۔