Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 430

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

خرید و فروخت کے متعلق متفرق احادیث اور مسائل کا بیان

4 hadiths in this chapter

1395

Muwatta Imam Malik #1395

Sahih

[1395] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَجُلاً ذَکَرَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ﷺ أَ نَّہُ یُخْدَعُ فِی الْبُیُوعِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : إِذَا بَایَعْتَ فَقُلْ : لَا خِـلَابَۃَ ۔ قَالَ : فَکَانَ الرَّجُلُ إِذَا بَایَعَ یَقُولُ : لَا خِـلَابَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے ذکر کیا کہ یقیناً اسے خرید و فروخت میں دھوکا دیا جاتا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا :’’ جب تو بیع کرنے لگے تو یہ کہہ دیا کر کہ ( اس بیع میں کوئی ) دھوکا ( قابل قبول ) نہیں ہے ۔‘‘ چنانچہ جب وہ آدمی خرید و فروخت کرتا تو یہ کہہ دیتا تھا کہ کوئی دھوکا نہیں ہے ۔

1396

Muwatta Imam Malik #1396

Sahih

[1396] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : إِذَا جِئْتَ أَرْضاً یُوفُونَ الْمِکْیَالَ وَالْمِیزَانَ، فَأَطِلِ الْمُقَامَ بِہَا، وَإِذَا جِئْتَ أَرْضاً یُنَقِّصُونَ الْمِکْیَالَ وَالْمِیزَانَ، فَأَقْلِلِ الْمُقَامَ بِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : جب تم کسی ایسی زمین میں آؤ جہاں کے لوگ ماپ تول کو پورا کرتے ہوں تو وہاں اپنے قیام کو لمبا کرو اور جب تم کسی ایسی زمین میں آؤ جہاں لوگ ماپ تول میں کمی کرتے ہیں تو وہاں کم ٹھہرو ۔

1397

Muwatta Imam Malik #1397

Sahih

[1397] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْکَدِرِ یَقُولُ : أَحَبَّ اللّٰہُ عَبْداً، سَمْحاً إِنْ بَاعَ، سَمْحاً إِنِ ابْتَاعَ، سَمْحاً إِنْ قَضَی، سَمْحاً إِنِ اقْتَضَی۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید سے روایت ہے ، انھوں نے محمد بن منکدر کو یہ فرماتے ہوئے سنا : اللہ تعالیٰ اس بندے سے محبت فرمائے جو اگر ( کچھ ) بیچے تو نرم ہوتا ہے ، اگر خریدے تو نرم ہوتا ہے ، اگر ( قرض وغیرہ کی ) ادائیگی کرے تو نرم رہتا ہے اور اگر ( قرض وغیرہ کی واپسی کا ) تقاضا کرے تو بھی نرمی دکھاتا ہے ۔

1398

Muwatta Imam Malik #1398

Sahih

[1398] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، أَ نَّہُ سَأَلَہُ عَنِ الرَّجُلِ یَتَکَارَی الدَّابَّۃَ، ثُمَّ یُکْرِیہَا بِأَکْثَرَ مِمَّا تَکَارَاہَا بِہِ۔ فَقَالَ : لَا بَأْسَ بِذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جو کوئی جانور کرائے پر لیتا ہے ، پھر اسے اس سے زیادہ کرائے پر آگے دے دیتا ہے کہ جس پر خود اس نے کرایہ دینا طے کیا تھا ، تو انھوں نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔