Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 429

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

بھاؤ پر بھاؤ لگانے اور بیع پر بیع کرنے سے ممانعت کا بیان

3 hadiths in this chapter

1392

Muwatta Imam Malik #1392

Sahih

[1392] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَا یَبِـعْ بَعْضُکُمْ عَلَی بَیْعِ بَعْضٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی شخص کسی کی بیع پر بیع نہ کرے ۔‘‘

1393

Muwatta Imam Malik #1393

Sahih

[1393] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَا تَلَقَّوُا الرُّکْبَانَ لِلْبَیْعِ، وَلَا یَبِـعْ بَعْضُکُمْ عَلَی بَیْعِ بَعْضٍ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا یَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تُصَرُّوا الإِبِلَ وَالْغَنَمَ، فَمَنِ ابْتَاعَہَا بَعْدَ ذَلِکَ فَہُوَ بِخَیْرِ النَّظَرَیْنِ بَعْدَ أَنْ یَحْلُبَہَا، إِنْ رَضِیَہَا أَمْسَکَہَا، وَإِنْ سَخِطَہَا رَدَّہَا وَصَاعاً مِنْ تَمْرٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ( مال کی ) خرید و فروخت کے لیے ( منڈیوں کی طرف آنے والے ) قافلوں کو ( منڈیوں میں پہنچنے سے پہلے ہی ) جا کر نہ ملو اور نہ کوئی شخص کسی کی بیع پر بیع کرے اور نہ تم دھوکا دینے کے لیے بولی چڑھاؤ اور کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے ( مال ) نہ بیچے ، اور نہ اونٹنیوں اور بکریوں کا دودھ بند کیا کرو ( اس مقصد سے کہ بڑے بڑے تھن دیکھ کر ان کی قیمت زیادہ لگے ) تو جس کسی نے اس ( دودھ روکے ہوئے جانور ) کو اس کے بعد خرید لیا تو وہ ( خریدار ) اس کا دودھ دوھ لینے کے بعد دو اختیارات رکھتا ہے ، وہ ان میں سے جسے بہتر سمجھے اسے اختیار کر لے ، اگر اس جانور پر راضی ہو تو اسے روکے رکھے اور اگر اس پر ناخوش ہو تو اسے ایک صاع کھجوروں سمیت واپس کر دے ۔‘‘

1394

Muwatta Imam Malik #1394

Sahih

[1394] قَالَ مَالِکٌ : عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی عَنِ النَّجْشِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے نجش ( ناجائز بولی چڑھانے ) سے منع فرمایا ہے ۔