Muwatta Imam Malik #1384
[1384] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : أَیُّمَا رَجُلٍ بَاعَ مَتَاعاً فَأَفْلَسَ الَّذِی ابْتَاعَہُ مِنْہُ، وَلَمْ یَقْبِضِ الَّذِی بَاعَہُ مِنْ ثَمَنِہِ شَیْئاً، فَوَجَدَہُ بِعَیْنِہِ، فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ، وَإِنْ مَاتَ الَّذِی ابْتَاعَہُ، فَصَاحِبُ الْمَتَاعِ فِیہِ أُسْوَۃُ الْغُرَمَائِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس آدمی نے کوئی سامان فروخت کیا ، پھر وہ شخص جس نے اس سے اسے خریدا تھا ، مفلس ہو گیا اور بیچنے والے نے اس کی قیمت سے کچھ بھی وصول نہ کیا تھا ، پھر اس نے اس سامان کو بعینہٖ ( اصل حالت میں ) پا لیا تو ( باقی قرض خواہوں کی نسبت ) وہی اس سامان کا زیادہ حقدار ہے اور اگر وہ شخص جس نے اسے خریدا تھا ، مر جائے تو پھر سامان والا شخص اس سامان میں ( تمام ) قرض خواہوں کے برابر ( شمار ) ہو گا ، ( خواہ اس نے کچھ قیمت وصول کی ہو یا نہ کی ہو ) ۔