Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 425

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

قرض کے مختلف مسائل اور قرض کی منتقلی کا بیان

2 hadiths in this chapter

1382

Muwatta Imam Malik #1382

Sahih

[1382] حَدَّثَنَا یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَطْلُ الْغَنِیِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُتْبِـعَ أَحَدُکُمْ عَلَی مَلِیئٍ فَلْیَتْبَعْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مالدار آدمی کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے اور جب تم میں سے کسی شخص کو کسی مالدار کے پیچھے لگایا جائے تو وہ لگ جائے ۔‘‘

1383

Muwatta Imam Malik #1383

Sahih

[1383] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ مُوسَی بْنِ مَیْسَرَۃَ، أَ نَّہُ سَمِعَ رَجُلاً یَسْأَلُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ فَقَالَ : إنِّی رَجُلٌ أَبِیعُ بِالدَّیْنِ۔ فَقَالَ سَعِیدٌ : لَا تَبِـعْ، إِلاَّ مَا آوَیْتَ إِلَی رَحْلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

موسیٰ بن میسرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے ایک شخص کو سنا ، وہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کر رہا تھا ، اس نے کہا کہ یقیناً میں ایک ایسا شخص ہوں جو قرض کے بدلے بیع کر لیتا ہوں تو سعید رحمہ اللہ نے فرمایا : ( کسی چیز کو ) نہ بیچ مگر صرف اس کو جسے تو اپنے گھر کی طرف جگہ دے لے ۔