Muwatta Imam Malik #1379
[1379] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عُبَیْدٍ أبِی صَالِحٍ مَوْلَی السَّفَّاحِ، أَ نَّہُ قَالَ : بِعْتُ بَزًّا لِی مِنْ أَہْلِ دَارِ نَخْلَۃَ إِلَی أَجَلٍ، ثُمَّ أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَی الْکُوفَۃِ، فَعَرَضُوا عَلَیَّ أَنْ أَضَعَ عَنْہُمْ بَعْضَ الثَّمَنِ وَیَنْقُدُونِی، فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَقَالَ : لَا آمُرُکَ أَنْ تَأْکُلَ ہَذَا وَلَا تُوکِلَہُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
عبید ابو صالح جو کہ سفاح کے آزاد کردہ غلام تھے ، سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے ( مکہ و طائف کے درمیان ایک مقام ) ’’ دار نخلہ ‘‘ والوں کے ہاتھ اپنا کچھ کپڑا میعاد پر ( ادھار ) بیچا ، پھر میں نے ( حجاز سے عراق کی طرف ) کوفہ جانے کا ارادہ کیا ، ( ابھی ادھار والی میعاد نہیں آئی تھی ) تو ان لوگوں نے مجھے یہ تجویز پیش کی کہ میں ان کو کچھ قیمت معاف کر دوں تو وہ مجھے نقد ادائیگی کر دیں گے ، چنانچہ میں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں تجھے یہ حکم نہیں دوں گا کہ تم اسے کھاؤ اور نہ ہی ( یہ کہوں گا کہ ) اسے کھلاؤ ۔