Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 423

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

اختیار والی بیع کا بیان

2 hadiths in this chapter

1377

Muwatta Imam Malik #1377

Sahih

[1377] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : الْمُتَبَایِعَانِ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا بِالْخِیَارِ عَلَی صَاحِبِہِ مَا لَمْ یَتَفَرَّقَا, إِلاَّ بَیْعَ الْخِیَارِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ دو بیع کرنے والے ( بائع اور مشتری ) میں سے ہر ایک اپنے ساتھی پر ( بیع فسخ کرنے کا ) اختیار رکھتا ہے جب تک کہ وہ دونوں جدا جدا نہ ہو جائیں ، الا یہ کہ وہ اختیار والی بیع ہو ۔‘‘

1378

Muwatta Imam Malik #1378

Sahih

[1378] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَسْعُودٍ کَانَ یُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : أَیُّمَا بَیِّعَیْنِ تَبَایَعَا، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ، أَوْ یَتَرَادَّانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو کوئی دو بیع کرنے والے باہم بیع کریں ( اور ان کا آپس میں تنازعہ ہو جائے ) تو معتبر قول بائع کا ہو گا یا وہ دونوں بیع کو رد کر دیں ۔‘‘