Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 419

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

سامان و اسباب میں بیع سلف کا بیان

1 hadith in this chapter

1371

Muwatta Imam Malik #1371

Sahih

[1371] حَدَّثَنِیٓ یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّہُ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَبَّاسٍ وَرَجُلٌ یَسْأَلُہُ : عَنْ رَجُلٍ سَلَّفَ فِی سَبَائِبَ، فَأَرَادَ بَیْعَہَا قَبْلَ أَنْ یَقْبِضَہَا۔ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : تِلْکَ الْوَرِقُ بِالْوَرِقِ۔ وَکَرِہَ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

قاسم بن محمد سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا ، اس حال میں کہ ایک شخص ان سے کسی ایسے آدمی کے متعلق سوال کر رہا تھا جس نے کپڑوں کے مختلف ٹکڑوں میں بیع سلف کی ، پھر انھیں قبضے میں لینے سے قبل ہی آگے بیچنے کا ارادہ کر لیا ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ تو چاندی کی چاندی کے بدلے بیع ہے ( لہٰذا ناجائز ہے ) اور انھوں نے اسے ناپسند جانا ۔