Muwatta Imam Malik #1364
[1364] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی عَنْ بَیْعِ حَبَلِ الْحَبَلَۃِ۔ وَکَانَ بَیْعاً یَتَبَایَعُہُ أَہْلُ الْجَاہِلِیَّۃِ، کَانَ الرَّجُلُ یَبْتَاعُ الْجَزُورَ إِلَی أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَۃُ، ثُمَّ تُنْتَجَ الَّتِی فِی بَطْنِہَا۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے حاملہ جانوروں کے حمل کی بیع سے منع فرمایا اور یہ ایک بیع تھی جسے اہل جاہلیت آپس میں کیا کرتے تھے ، ( مثلاً ) ایک شخص اونٹ کو اس میعاد تک خریدتا کہ ( فلاں ) اونٹنی بچہ جنے گی ، پھر جو بچی اس کے پیٹ میں ہے وہ ( بڑی ہو کر ) بچہ جنے گی ( تو قیمت ادا کر دیں گے ) ۔