Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 413

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

ذخیرہ اندوزی کرنے اور ( ریٹ بڑھ جانے کا ) انتظار کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

1358

Muwatta Imam Malik #1358

Zaeef

[1358] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : لَا حُکْرَۃَ فِی سُوقِنَا، لَا یَعْمِدُ رِجَالٌ بِأَیْدِیہِمْ فُضُولٌ مِنْ أَذْہَابٍ، إِلَی رِزْقٍ مِنْ رِزْقِ اللّٰہِ نَزَلَ بِسَاحَتِنَا، فَیَحْتَازُونَہُ عَلَیْنَا، فَیَحْتَکِرُونَہُ، وَلَکِنْ أَیُّمَا جَالِبٍ جَلَبَ عَلَی عَمُودِ کَبِدِہِ فِی الشِّتَائِ وَالصَّیْفِ، فَذَلِکَ ضَیْفُ عُمَرَ، فَلْیَبِعْ کَیْفَ شَائَ اللَّہُ، وَلْیُمْسِکْ کَیْفَ شَائَ اللَّہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہمارے بازار میں کوئی ذخیرہ اندوزی جائز نہیں ہے ، وہ ( مقامی ) لوگ جن کے پاس زائد سونا ( زائد نقدیاں اور روپیہ ) ہو تو وہ اللہ کے رزق میں سے کسی ایسے رزق کی طرف قصد نہ کریں جو ہمارے صحن ( علاقے اور بازار ) میں آ چکا ہو کہ پھر وہ اسے ( خرید کر ) ہمیں ( مہنگا بیچنے کے لیے ) اس کی ذخیرہ اندوزی کر لیں ، البتہ ( بیرونی جگہوں سے ) مال لانے والا شخص جو سردی و گرمی میں اپنے جگر کے ستون پر ( یعنی پشت پر اٹھا کر اور مشقت برداشت کر کے ) سامان لائے تو وہ عمر کا مہمان ہے ، وہ جیسے اللہ چاہے بیچتا رہے اور جیسے اللہ چاہے وہ اسے روکے رکھے ۔

1359

Muwatta Imam Malik #1359

Sahih

[1359] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یُونُسَ بْنِ یُوسُفَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَرَّ بِحَاطِبِ بْنِ أبِی بَلْتَعَۃَ، وَہُوَ یَبِیعُ زَبِیباً لَہُ بِالسُّوقِ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : إِمَّا أَنْ تَزِیدَ فِی السِّعْرِ، وَإِمَّا أَنْ تُرْفَعَ مِنْ سُوقِنَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے ، وہ اس وقت بازار میں اپنا منقیٰ ( نہایت سستے داموں ) فروخت کر رہے تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا : یا تو تم بھی اپنے نرخ میں اضافہ کر لو یا پھر ہمارے بازار سے چلے جاؤ ۔

1360

Muwatta Imam Malik #1360

Zaeef

[1360] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَ یَنْہَی عَنِ الْحُکْرَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ذخیرہ اندوزی سے منع فرمایا کرتے تھے ۔