Muwatta Imam Malik #1353
[1353] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ قَالَ: فَنِیَ عَلَفُ حِمَارِ سَعْدِ بْنِ أبِی وَقَّاصٍ، فَقَالَ لِغُلَامِہِ : خُذْ مِنْ حِنْطَۃِ أَہْلِکَ، فَابْتَعْ بِہَا شَعِیراً، وَلَا تَأْخُذْ إِلاَّ مِثْلَہُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ سلیمان بن یسار رحمہ اللہ نے فرمایا : حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے گدھے کا چارہ ختم ہو گیا تو انھوں نے اپنے غلام سے کہا کہ اپنے گھر میں موجود گندم لے لو اور اس کے بدلے جَو خرید لاؤ اور جَو اس گندم کے برابر ہی خریدنا ۔