Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 406

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

بیع صرف ( تبدیلی سکہ ) کا بیان

1 hadith in this chapter

1340

Muwatta Imam Malik #1340

Sahih

[1340] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ النَّصْرِیِّ أَ نَّہُ الْتَمَسَ صَرْفاً بِمِئَۃِ دِینَارٍ قَالَ : فَدَعَانِی طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ، فَتَرَاوَضْنَا حَتَّی اصْطَرَفَ مِنِّی، وَأَخَذَ الذَّہَبَ یُقَلِّبُہَا فِی یَدِہِ، ثُمَّ قَالَ : حَتَّی یَأْتِیَنِی خَازِنِی مِنَ الْغَابَۃِ۔ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ یَسْمَعُ، فَقَالَ عُمَرُ : وَاللّٰہِ لَا تُفَارِقْہُ حَتَّی تَأْخُذَ مِنَہُ، ثُمَّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : الذَّہَبُ بِالْوَرِقِ رِباً، إِلاَّ ہَائَ وَہَائَ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِباً، إِلاَّ ہَائَ وَہَائَ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِباً، إِلاَّ ہَائَ وَہَائَ، وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ رِباً، إِلاَّ ہَائَ وَہَائَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت مالک بن اوس بن حدثان نصری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے سو دینار کے بدلے ریزگاری چاہی ( چاندی کے درہم تلاش کیے ) ، انھوں نے کہا کہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بلایا ، پھر ہم دونوں آپس میں بھاؤ طے کرنے لگے ، یہاں تک کہ انھوں نے مجھ سے ریزگاری ( کے لیے میری رقم ) لے لی اور وہ سونے ( کے سکوں ) کو پکڑ کر انھیں اپنے ہاتھ میں الٹ پلٹ کرنے لگے ، پھر کہنے لگے کہ ( ذرا ٹھہر جاؤ ) یہاں تک کہ میرا خزانچی غابہ جگہ سے آ جائے ، اس وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ ( یہ سب کچھ ) سن رہے تھے ، چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ( حضرت مالک بن اوس رضی اللہ عنہ سے ) فرمانے لگے : اللہ کی قسم ! تم اس سے جدا نہیں ہو سکتے ، یہاں تک کہ تم اس سے ( اپنا مال ، چاندی کے درہم ) وصول کر لو ، پھر انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا :’’ سونا ، چاندی کے بدلے ( لینا دینا ) سود ہے الا یہ کہ نقد و نقد ہو ، اور گندم ، گندم کے بدلے ( بیچنا ) سود ہے الا یہ کہ نقد و نقد ہو ، اور کھجور کھجور کے بدلے سود ہے الا یہ کہ نقد و نقد ہو ۔ اور جَو ، جَو کے بدلے سود ہے الا یہ کہ نقد و نقد ہو ۔