Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 404

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

بیع مزابنہ اور محاقلہ کا بیان

3 hadiths in this chapter

1326

Muwatta Imam Malik #1326

Sahih

[1326] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی عَنِ الْمُزَابَنَۃِ۔ وَالْمُزَابَنَۃُ بَیْعُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ کَیْلاً، وَبَیْعُ الْکَرْمِ بِالزَّبِیبِ کَیْلاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے ’’ مزابنہ ‘‘ سے منع فرمایا ہے ، اور مزابنہ یہ ہے کہ ( کھجور کے درخت پر موجود ) پھل کو ماپی ہوئی خشک کھجوروں کے بدلے بیچا جائے ، اور ( بیلوں پر موجود ) انگور کو ماپے ہوئے منقّٰی کے بدلے بیچا جائے ۔

1327

Muwatta Imam Malik #1327

Sahih

[1327] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ، عَنْ أبِی سُفْیَانَ مَوْلَی ابْنِ أبِی أَحْمَدَ، عَنْ أبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی عَنِ الْمُزَابَنَۃِ، وَالْمُحَاقَلَۃِ۔ وَالْمُزَابَنَۃُ اشْتِرَائُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ فِی رُؤُوسِ النَّخْلِ، وَالْمُحَاقَلَۃُ کِرَائُ الأَرْضِ بِالْحِنْطَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا ہے ، اور مزابنہ یہ ہے کہ کھجور کے درخت کی چوٹی پر موجود پھل کو ( پہلے سے تیار شدہ ) خشک کھجور کے عوض خریدا جائے اور محاقلہ یہ ہے کہ زمین ( یعنی کھیت میں کھڑی گندم کی فصل ) کو خشک گندم کے بدلے کرائے پر دیا جائے ( یعنی بیچ دیا جائے ) ۔

1328

Muwatta Imam Malik #1328

Sahih

[1328] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی عَنِ الْمُزَابَنَۃِ وَالْمُحَاقَلَۃِ۔ وَالْمُزَابَنَۃُ اشْتِرَائُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ، وَالْمُحَاقَلَۃُ اشْتِرَائُ الزَّرْعِ بِالْحِنْطَۃِ، وَاسْتِکْرَائُ الأَرْضِ بِالْحِنْطَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا ہے ، اور مزابنہ تر پھل کو خشک کھجور کے عوض خریدنے کو کہتے ہیں ، اور محاقلۃ سے مراد کھیتی ( میں کھڑی فصل ) کو ( تیار شدہ ) گندم کے عوض خریدنا ۔ اور زمین کو گندم کے عوض کرائے پر لینا ( بھی محاقلہ کہلاتا ہے ) ۔