Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 33 · Chapter 397

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

خاوند والی لونڈی کے ساتھ مباشرت کرنے کی ممانعت کا بیان

2 hadiths in this chapter

1309

Muwatta Imam Malik #1309

Zaeef

[1309] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَامِرٍ أَہْدَی لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ جَارِیَۃً، وَلَہَا زَوْجٌ، ابْتَاعَہَا بِالْبَصْرَۃِ، فَقَالَ عُثْمَانُ : لاَ أَقْرَبُہَا حَتَّی یُفَارِقَہَا زَوْجُہَا۔ فَأَرْضَی ابْنُ عَامِرٍ زَوْجَہَا فَفَارَقَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ( والی بصرہ ، فاتح خراسان و کرمان ) حضرت عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے ( اپنے ماموں زاد بھائی امیرالمومنین ) حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو ایک لونڈی ہدیے میں دی جس کا خاوند بھی تھا ، انھوں نے اسے بصرہ میں خریدا تھا ، تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تو اس کے قریب نہ جاؤں گا یہاں تک کہ اس کا خاوند اس کو ( طلاق دے کر ) جدا کر دے ( اور یہ عدت گزار لے ) ، چنانچہ حضرت عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے اس کے خاوند کو راضی کر لیا تو اس نے اسے چھوڑ دیا ۔

1310

Muwatta Imam Malik #1310

Sahih

[1310] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ابْتَاعَ وَلِیدَۃً، فَوَجَدَہَا ذَاتَ زَوْجٍ فَرَدَّہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابو سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ایک لونڈی خریدی تو اسے خاوند والی پایا ، چنانچہ انھوں نے اسے واپس کر دیا ۔