Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 32 · Chapter 391

مدبر غلام کے متعلق مسائل کی کتاب

مدبر غلام کے کسی کو زخمی کرنے کا بیان

1 hadith in this chapter

1302

Muwatta Imam Malik #1302

Zaeef

[1302] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَضَی فِی الْمُدَبَّرِ إِذَا جَرَحَ : أَنَّ لِسَیِّدِہِ أَنْ یُسَلِّمَ مَا یَمْلِکُ مِنْہُ إِلَی الْمَجْرُوحِ، فَیَخْتَدِمُہُ الْمَجْرُوحُ وَیُقَاصُّہُ بِجِرَاحِہِ مِنْ دِیَۃِ جَرْحِہ، فَإِنْ أَدَّی قَبْلَ أَنْ یَہْلِکَ سَیِّدُہُ، رَجَعَ إِلَی سَیِّدِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے مدبر غلام کے متعلق فیصلہ کیا کہ جب وہ ( کسی کو ) زخمی کرے تو اس کا آقا اس میں موجود اپنی ملکیت ( حق خدمت ) کو زخمی شخص کے سپرد کر دے گا ، چنانچہ وہ زخمی اس مدبر غلام سے خدمت بھی لے گا اور غلام کے زخمی کرنے کی ( سزا کی ) وجہ سے وہ زخمی آدمی اس ( خدمت ) کو اپنے زخم کی دیت میں بدل قرار دے کر حساب بھی چکا لے گا ، پھر اگر وہ غلام اپنے آقا کی موت سے پہلے اسے ( قیمت یا خدمت ) ادا کر دے تو وہ اپنے پہلے آقا ہی کی طرف لوٹ آئے گا ۔