Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 32 · Chapter 390

مدبر غلام کے متعلق مسائل کی کتاب

آدمی کے اپنی لونڈی سے ہم بستر ہونے کا بیان جب وہ اسے مدبرہ بنا چکا ہو

2 hadiths in this chapter

1300

Muwatta Imam Malik #1300

Sahih

[1300] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ دَبَّرَ جَارِیَتَیْنِ لَہُ، فَکَانَ یَطَؤُہُمَا وَہُمَا مُدَبَّرَتَانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی دو لونڈیوں کو مدبرہ بنا دیا ، پھر وہ ان سے اس حال میں مباشرت کر لیتے تھے کہ وہ مدبرہ تھیں ۔

1301

Muwatta Imam Malik #1301

Sahih

[1301] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ کَانَ یَقُولُ : إِذَا دَبَّرَ الرَّجُلُ جَارِیَتَہُ، فَإِنَّ لَہُ أَنْ یَطَأَہَا، وَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَبِیعَہَا وَلاَ یَہَبَہَا، وَوَلَدُہَا بِمَنْزِلَتِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی اپنی لونڈی کو مدبرہ بنا دے تو بلاشبہ اس کے لیے جائز ہے کہ اس سے مباشرت کرے اور ( البتہ ) اس کے لیے یہ جائز نہیں کہ اسے بیچے یا ہبہ کرے ، اور اس مدبرہ لونڈی کی اولاد بھی اسی کے قائم مقام ہو گی ۔