Muwatta Imam Malik #1292
[1292] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، أَ نَّہُ سَأَلَ ابْنَ شِہَابٍ عَنِ السَّائِبَۃِ ؟ قَالَ : یُوَالِی مَنْ شَائَ، فَإِنْ مَاتَ وَلَمْ یُوَالِ أَحَداً، فَمِیرَاثُہُ لِلْمُسْلِمِینَ وَعَقْلُہُ عَلَیْہِمْ۔
اردو ترجمہ · Urdu
امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب رحمہ اللہ سے ’’ سائبہ ‘‘ کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا : وہ جس سے چاہے ولاء قائم کر سکتا ہے ، پھر اگر وہ اس حال میں مر جائے کہ اس نے کسی سے موالات یعنی ولاء والا تعلق قائم نہ کیا ہو تو اس کی وراثت ( تمام ) مسلمانوں کے لیے ہے اور اس ( کے جرم ) کی دیت بھی ان ( تمام مسلمانوں ہی ) پر لازم ہے ۔