Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 30 · Chapter 380

غلامی سے آزادی اور ولاء کے مسائل کی کتاب

گردنیں آزاد کرنے کی فضیلت ، زانیہ لونڈی اور ولد زنا کو آزاد کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1281

Muwatta Imam Malik #1281

Sahih

[1281] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ سُئِلَ عَنِ الرِّقَابِ أَیُّہَا أَفْضَلُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : أَغْلاَہَا ثَمَناً، وَأَنْفَسُہَا عِنْدَ أَہْلِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول ﷺ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ سے واجب گردنوں کے متعلق سوال کیا گیا کہ ان میں سے کون سی ( گردن آزاد کرنا ) افضل ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو ان میں سے قیمت میں سب سے مہنگی ہو اور اپنے آقاؤں کے ہاں سب سے زیادہ عمدہ و نفیس ( مرغوب اور پسندیدہ ) ہو ۔

1282

Muwatta Imam Malik #1282

Sahih

[1282] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَ نَّہُ أَعْتَقَ وَلَدَ زِناً وَ أُمَّہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے زنا والے بچے اور اس کی ( زانیہ ) ماں کو آزاد کیا تھا ۔‘‘