Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 30 · Chapter 379

غلامی سے آزادی اور ولاء کے مسائل کی کتاب

فوت شدہ کی طرف سے زندہ شخص کے آزاد کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1279

Muwatta Imam Malik #1279

Zaeef

[1279] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أبِی عَمْرَۃَ الْأَنْصَاری : أَنَّ أُمَّہُ أَرَادَتْ أَنْ تُوصِیَ، ثُمَّ أَخَّرَتْ ذَلِکَ إِلَی أَنْ تُصْبِحَ فَہَلَکَتْ، وَقَدْ کَانَتْ ہَمَّتْ بِأَنْ تُعْتِقَ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقُلْتُ : لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَیَنْفَعُہَا أَنْ أُعْتِقَ عَنْہَا، فَقَالَ الْقَاسِمُ إِنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَۃَ قَالَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ﷺ : إِنَّ أُمِّی ہَلَکَتْ، فَہَلْ یَنْفَعُہَا أَنْ أُعْتِقَ عَنْہَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : نَعَمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن بن ابی عمرہ انصاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کی والدہ نے وصیت کرنے کا ارادہ کیا ، پھر انھوں نے اسے صبح تک مؤخر کر دیا ، پھر وہ فوت ہو گئیں اس حال میں کہ ( کسی غلام وغیرہ کو ) آزاد کرنے کا قصد کر چکی تھیں ، عبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے کہا کہ اگر میں ان کی طرف سے آزاد کر دوں تو کیا یہ ان کو نفع پہنچائے گا ؟ تو جناب قاسم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا تھا کہ بے شک میری والدہ ( حضرت عَمرہ بنت مسعود رضی اللہ عنہا ) فوت ہو گئی ہیں ، تو کیا انھیں یہ چیز نفع دے گی کہ میں ان کی طرف سے آزاد کروں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ۔‘‘

1280

Muwatta Imam Malik #1280

Sahih

[1280] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَ نَّہُ قَالَ : تُوُفِّیَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أبِی بَکْرٍ فِی نَوْمٍ نَامَہُ، فَأَعْتَقَتْ عَنْہُ عَائِشَۃُ زَوْجُ النَّبِیِّ ﷺ رِقَاباً کَثِیرَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما نیند کے درمیان فوت ہو گئے تو ( ان کی سگی بہن ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول ﷺ نے ان کی طرف سے بہت ساری گردنیں آزاد کیں ۔