Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 30 · Chapter 376

غلامی سے آزادی اور ولاء کے مسائل کی کتاب

ام ولد لونڈیوں کی آزادی کا اور آزاد کرنے کے متعلق متفرق فیصلوں کا بیان

2 hadiths in this chapter

1272

Muwatta Imam Malik #1272

Sahih

[1272] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : أَیُّمَا وَلِیدَۃٍ وَلَدَتْ مِنْ سَیِّدِہَا، فَإِنَّہُ لَا یَبِیعُہَا، وَلاَ یَہَبُہَا، وَلاَ یُوَرِّثُہَا, وَہُوَ یَسْتَمْتِعُ بِہَا، فَإِذَا مَاتَ فَہِیَ حُرَّۃٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جو کوئی لونڈی اپنے آقا کا بچہ جنم دے دے تو بلاشبہ وہ نہ اسے بیچ سکتا ہے ، نہ اسے ہبہ کر سکتا ہے اور نہ اس کا وارث بنا سکتا ہے البتہ وہ خود اس سے ( جنسی ) فائدہ اٹھا سکتا ہے ، پھر جب وہ مر جائے گا تو وہ آزاد ہو گی ۔

1273

Muwatta Imam Malik #1273

Zaeef

[1273] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَتَتْہُ وَلِیدَۃٌ قَدْ ضَرَبَہَا سَیِّدُہَا بِنَارٍ، أَوْ أَصَابَہَا بِہَا، فَأَعْتَقَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک لونڈی آئی جسے اس کے مالک نے آگ کے ساتھ سزا دی تھی یا آگ سے جلا دیا تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے آزاد کر دیا ۔