Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 30 · Chapter 374

غلامی سے آزادی اور ولاء کے مسائل کی کتاب

اس شخص کا بیان جو اپنے ان غلاموں کو آزاد کرے جن کے سوا وہ کسی بھی مال کا مالک نہیں ہے

2 hadiths in this chapter

1269

Muwatta Imam Malik #1269

Sahih

[1269] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، وَعَنْ غَیْرِ وَاحِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أبِی الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ، وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ : أَنَّ رَجُلاً فِی زَمَانِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ أَعْتَقَ عَبِیداً لَہُ سِتَّۃً عِنْدَ مَوْتِہِ، فَأَسْہَمَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بَیْنَہُمْ، فَأَعْتَقَ ثُلُثَ تِلْکَ الْعَبِیدِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حسن بن ابی الحسن بصری اور محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہما سے روایت ہے کہ بے شک ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اپنی موت کے وقت اپنے چھ غلام آزاد کر دیے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے مابین قرعہ ڈالا اور ان غلاموں کا تہائی حصہ ( یعنی دو غلاموں کو ) آزاد کر دیا ۔

1270

Muwatta Imam Malik #1270

Sahih

[1270] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ رَجُلاً فِی إِمَارَۃِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ أَعْتَقَ رَقِیقاً لَہُ کُلَّہُمْ جَمِیعاً، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُمْ، فَأَمَرَ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ بِتِلْکَ الرَّقِیقِ فَقُسِمَتْ أَثْلاَثاً، ثُمَّ أَسْہَمَ عَلَی أَیِّہِمْ یَخْرُجُ سَہْمُ الْمَیِّتِ فَیَعْتِقُونَ، فَوَقَعَ السَّہْمُ عَلَی أَحَدِ الْأَثْلاَثِ، فَعَتَقَ الثُّلُثُ الَّذِی وَقَعَ عَلَیْہِ السَّہْمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ( خلیفہ عبدالملک بن مروان کی جانب سے مدینہ منورہ پر ) ابان بن عثمان رحمہ اللہ کی امیری ( کے دور ) میں ایک شخص نے اپنے سب کے سب غلام آزاد کر دیے اور اس کے پاس ان کے علاوہ کچھ بھی مال نہ تھا تو ابان بن عثمان رحمہ اللہ نے ان غلاموں کے متعلق حکم فرمایا ، چنانچہ انھیں تین حصوں میں بانٹ دیا گیا پھر ان کے درمیان قرعہ ڈالا کہ ان میں سے جن ( غلاموں کے گروپ ) پر میت کا قرعہ نکلے گا وہ آزاد ہو جائیں گے ، چنانچہ ان تین حصوں میں سے ایک پر قرعہ نکل آیا تو وہ تہائی حصہ آزاد ہو گیا جس کے نام قرعہ نکلا تھا ۔