Muwatta Imam Malik #1268
[1268] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَنْ أَعْتَقَ شِرْکاً لَہُ فِی عَبْدٍ، فَکَانَ لَہُ مَالٌ یَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ، قُوِّمَ عَلَیْہِ قِیمَۃَ الْعَدْلِ : فَأَعْطَی شُرَکَائَ ہُ حِصَصَہُمْ، وَعَتَقَ عَلَیْہِ الْعَبْدُ، وَإِلاَّ فَقَدْ عَتَقَ مِنْہُ مَا عَتَقَ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص ( مشترک ) غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے اور اس کے پاس ( مزید ) مال ( بھی موجود ) ہو جو اس غلام کی ( مکمل ) قیمت کو پہنچ سکے تو اس پر اس غلام کی انصاف والی ( معتدل اور درمیانی ) قیمت لگائی جائے گی ، پھر وہ اپنے ( تمام ) شریکوں کو ( قیمت میں سے ) ان کے حصے ادا کر دے گا اور غلام اس کی طرف سے آزاد ہو جائے گا ، ورنہ ( اگر اس کے پاس مزید وسعت نہ ہو تو ) اس غلام میں سے صرف وہی حصہ آزاد ہو گا جو ( اس ایک شخص کی طرف سے ) آزاد ہوا ہے ۔‘‘