Muwatta Imam Malik #215
[215] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہ ابْنِ بُحَیْنَۃَ أَنَّہُ قَالَ : صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللّٰہ ﷺ رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ قَامَ فَلَمْ یَجْلِسْ، فَقَامَ النَّاسُ مَعَہُ، فَلَمَّا قَضَی صَلَاتَہُ وَنَظَرْنَا تَسْلِیمَہُ کَبَّرَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِیمِ، ثُمَّ سَلَّمَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن بحینہَ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نمازِ ( ظہر ) کی دو رکعتیں پڑھائیں ، پھر ( سیدھے ) کھڑے ہو گئے اور ( تشہد کے لیے ) نہ بیٹھے ، چنانچہ لوگ بھی آپ ﷺ کے ساتھ ہی کھڑے ہو گئے ، پھر جب آپ ﷺ نے اپنی نماز پوری کر لی اور ہم آپ کے سلام پھیرنے کا انتظار کر رہے تھے تو آپ نے تکبیر کہی ، پھر سلام پھیرنے سے قبل ہی بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لیے ، پھر سلام پھیر دیا ۔