Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 3 · Chapter 56

نماز (کے مسائل) کی کتاب

نمازی کو جب اپنی نماز میں شک لاحق ہو ، تو جو چیز اسے یاد آئے اُسے پورا کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

211

Muwatta Imam Malik #211

Sahih

[211] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ قَالَ، إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِی صَلَاتِہِ، فَلَمْ یَدْرِ کَمْ صَلَّی، أَثَلَاثاً أَمْ أَرْبَعاً، فَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً، وَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِیمِ، فَإِنْ کَانَتِ الرَّکْعَۃُ الَّتِی صَلَّی خَامِسَۃً، شَفَعَہَا بِہَاتَیْنِ السَّجْدَتَیْنِ، وَإِنْ کَانَتْ رَابِعَۃً فَالسَّجْدَتَانِ تَرْغِیمٌ لِلشَّیْطَانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کسی کو نماز میں شک پڑ جائے اور اسے یاد نہ رہے کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں ، تین یا چار ، تو اسے چاہیے کہ ایک رکعت اور پڑھ لے اور سلام پھیرنے سے پہلے پہلے بیٹھے بیٹھے ہی دو سجدہ سہو کر لے ، چنانچہ اگر وہ رکعت جو اس نے ( شک کی بنا پر ) پڑھی ہے ، ( وہ درحقیقت ) پانچویں تھی تو وہ ان دو سجدوں کے ساتھ اُسے ایک جوڑا بنا لے گا اور اگر وہ رکعت چوتھی ہی تھی تو دونوں سجدہ سہو شیطان کی ( ناک خاک آلود کرنے اور اس کی ) ذلت ( کا باعث ) ہو جائیں گے ۔‘‘

212

Muwatta Imam Malik #212

Sahih

[212] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِی صَلَاتِہِ، فَلْیَتَوَخَّ الَّذِی یَظُنُّ أَنَّہُ نَسِیَ مِنْ صَلَاتِہِ فَلْیُصَلِّہِ، ثُمَّ لِیَسْجُدْ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ وَہُوَ جَالِسٌ.

اردو ترجمہ · Urdu

سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے : جب تم میں سے کسی کو نماز میں شک لاحق ہو تو اسے چاہیے کہ اس چیز کا قصد کرے جس کے متعلق اسے گمان ہے کہ وہ نماز میں اُسے بھول گیا تھا ، پھر اُسے ادا کرے ، پھر بیٹھے بیٹھے ہی دو سجدہ سہو کر لے ۔

213

Muwatta Imam Malik #213

Sahih

[213] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَفِیفِ بْنِ عَمْرٍو السَّہْمِیِّ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ، أَنَّہُ قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَکَعْبَ الأَحْبَارِ عَنِ الَّذِی یَشُکُّ فِی صَلَاتِہِ، فَـلَا یَدْرِی کَمْ صَلَّی، أَ ثَلَاثاً أَمْ أَرْبَعاً ؟ فَکِلَاہُمَا قَالَ : لِیُصَلِّ رَکْعَۃً أُخْرَی، ثُمَّ لِیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ.

اردو ترجمہ · Urdu

عطاء بن یسار رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما اور کعب احبار رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق پوچھا جسے نماز میں شک لاحق ہوا تو وہ نہ جان سکا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں ، تین یا چار ، تو دونوں نے جواب دیا کہ اُسے چاہیے کہ ( تین رکعتیں شمار کر کے ) ایک رکعت اور بھی ادا کرے ، پھر بیٹھے بیٹھے دو سجدہ سہو کر لے ۔

214

Muwatta Imam Malik #214

Sahih

[214] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا سُئِلَ عَنِ النِّسْیَانِ فِی الصَّلَاۃِ قَالَ : لِیَتَوَخَّ أَحَدُکُمُ الَّذِی یَظُنُّ أَنَّہُ نَسِیَ مِنْ صَلَاتِہِ فَلْیُصَلِّہِ.

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جب بھی نماز میں بھول جانے کے متعلق سوال ہوتا تو فرماتے کہ تم میں سے ( اس صورت حال میں مبتلا ہونے والے ) کسی بھی شخص کو چاہیے کہ اُس چیز کا قصد کرے ( اور اُس چیز کی جستجو کرے ) جس کے متعلق اُسے گمان ہے کہ وہ اُسے اپنی نماز میں بھول گیا ہے ، پھر اُسے پڑھ لے ۔