Muwatta Imam Malik #207
[207] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ أبِی تَمِیمَۃَ السَّخْتِیَانِیِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ انْصَرَفَ مِنَ اثْنَتَیْنِ، فَقَالَ لَہُ ذُو الْیَدَیْنِ : أَقَصُرَتِ الصَّلَاۃُ أَمْ نَسِیتَ یَا رَسُولَ اللّٰہ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ أَصَدَقَ ذُو الْیَدَیْنِ ؟ فَقَالَ النَّاسُ نَعَمْ. فَقَامَ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ أُخْرَیَیْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ کَبَّرَ، فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِہِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ، ثُمَّ کَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِہِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ( ایک دفعہ ) رسول اللہ ﷺ ( چار رکعتوں والی نماز سے ) دو رکعتیں ہی پڑھ کر فارغ ہو گئے تو حضرت ذُوالیدین رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ( لوگوں سے ) دریافت فرمایا کہ ’’ کیا ذوالیدین سچ کہہ رہا ہے ؟‘‘ لوگوں نے جواب دیا : جی ہاں ، تو رسول اللہ ﷺ ( نماز کے لیے کھڑے ) ہو گئے اور بعد والی دو رکعتیں بھی ادا فرمائیں ، پھر سلام پھیرا ، پھر اللہ اکبر کہا اور اپنے ( عام ) سجدے کی طرح یا اس سے ذرا لمبا سجدہ کیا ، پھر سر اٹھایا ، پھر اللہ اکبر کہا اور اپنے ( عام ) سجدے کی طرح یا اس سے لمبا سجدہ کیا ، پھر سر اٹھایا ۔